17 فروری 2012 - 20:30

صہيوني ریاست کي فوج کے سربراہ نے ايک بار پھر غزہ پر حملے کي دھمکي دي ہے.

ابنا: فلسطين اليوم نامي نيوز ايجنسي نے خبردي ہے کہ اسرائيلي فوج کے سربراہ بني گانٹز نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسرا‏ئيلي فوج غزہ پر حملے کے لئے تيار ہے دھمکي دي ہے کہ اگر غزہ سے ميزائيلي حملوں کا سلسلہ جاري رہتا ہے تو اسرائيلي فوج غزہ پر حملے کے لئےتيار ہے –

غزہ پر ايک بار پھر حملے کے لئے اسرائيلي فوج کے سربراہ کا يہ دھمکي آميز بيان ايک ايسے وقت سامنے آيا ہے جب غزہ ميں صہيوني فوج کے ٹينکوں اور توپخانے کے حملوں ميں شدت آگئي ہے

صہيوني فوج نے جمعہ اور سنيچر کي درمياني رات بھي غزہ کے البريج کيمپ پر شديد گولہ باري کي تھي جبکہ جمعرات کو بھي اسرائيل کے جنگي طياروں نے غزہ شہر کے مشرقي حصوں پر بمباري کي تھي جس ميں کم ازکم چھ فلسطيني زخمي ہوگئے تھے –

صہيوني ریاست کے اس وحشيانہ اقدام کے جواب ميں فلسطيني مجاہدين نے بھي مقبوضہ جنوبي فلسطين کے علاقوں عسقلان اور نقب ميں اسرائيلي ٹھکانوں پر ميزائيلوں اور راکٹوں سے حملہ کيا تھا........

/169